کے الیکٹرک کی اندھیر نگری، کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی: کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں، روزانہ کی طرح آج شب بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی کراسنگ اور ملحقہ علاقوں میں شام سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ناظم آباد، کیماڑی، گلستان جوہر، جوہر موڑ، پہلوان گوٹھ، رابعہ سٹی، بھٹائی آباد اور اطراف کے علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی معطل بجلی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بجلی نہ ہونے سے پانی کی سپلائی میں بھی تعطل ہے۔