حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کامیاب، تنقید کرنیوالے چپ کا روزہ رکھ لیں: عثمان بزدار
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پرکرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم، حکومت کی مخلصانہ کاوشوں اورعوام کے تعاون سے کرونا کا پھیلاؤروکنے میں مدد ملی ہے۔ عوام کو عید الاضحیٰ پراحتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود کو اور دوسروں کو کرونا سے بچائیں۔ عوام کے تعاون سے ہی کرونا پر قابوپایا جا سکے گا۔ میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا۔ اپوزیشن جماعتوں نے کرونا پر منفی سیاست کر کے قوم کو تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کی۔ پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران خا ن کی قیادت میں حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کا میاب ثابت ہوئی ہے۔تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصرکو اب چپ کاروزہ رکھ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کرونا وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا۔اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود رہے۔ کرونا نے پوری دنیا میں سیاسی،سماجی اورمعاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔ عثمان بزدار نے شہری حدود میں مویشیوں کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طورپر مویشیوں کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کرونا کے باعث عیدالاضحی کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیںپنجاب حکومت نے کروناسے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے ہیں۔ عیدالاضحی پر بھی ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنانا ہوگا۔عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ سادگی سے عید منائیں اور قربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس وقت صرف 3 سپیشل اکنامک زون تھے۔ عمران خان کی قیادت میں قلیل مدت میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ ہم بہت جلد بہاولپور میں بھی سپیشل اکنامک زون بنائیں گے جو جنوبی پنجاب کا پہلا سپیشل اکنامک زون ہوگا۔ وہ آج قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا اور 5 لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 200 ایکڑ اراضی پر صنعتی کارکنوں کیلئے رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے کے قریب ہونے کی وجہ سے قائداعظم بزنس پارک کا منصوبہ خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اس سے سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔ قائداعظم بزنس پارک میں 653 صنعتی یونٹس قائم ہوں گے۔