وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں ادارے آزاد ہیں، قانون اپنا راستہ خود بنا رہا ہے، پہلے کبھی ہوا کہ طاقتور لوگ احتساب کے شکنجے میں آئے ہوں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا طاقتور ہونے کی بڑھکیں مارنے والے قانون کے شکنجے میں آ جاتے ہیں، جن لوگوں نے اقتدار میں آکر اثاثے بنائے انہیں حساب دینا ہوگا، عوام پوچھتے ہیں کہ آمدن سے زائد اثاثے کہاں سے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ 22کروڑ عوام کی نمائندگی کرتی ہے، کابینہ کے ارکان غیر ملکی اقامے رکھتے ہوں تو یہ سلامتی کیلئے خطرہ ہے، غیر ملکی اقامہ رکھنے والاشخص دفاع اور خارجہ کا وزیر ہو تو یہ خطرناک ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024