امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد مسترد کردی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد کو مسترد کر دی ہے۔ ایوان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے باوجود 332 ارکان میں سے صرف 95 ارکان نے قرارداد کی حق میں ووٹ دیا۔ایوان کی سپیکر نینسی پلوسی اور دیگر ڈیموکریٹس کی مخالفت کے باوجود، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس الگرین نے یہ قرارداد پیش کی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیموکریٹس 2016ء کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے روس سے مبینہ مراسم، صدر کی ٹیکس ادائیگی اور دیگر مالی لین دین کے معاملے کی چھان بین کا بھی مطالبہ کررہے ہیں ۔ پلوسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حقائق معلوم کریں گے۔ اس سے قبل بھی الگریند سمبر 2017ء اور اس کے ایک ماہ بعد صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی قرارداد پیش کر چکے ہیں۔