اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نائب قاصد سمیت رشوت لیتے گرفتار
سرگودھا (نامہ نگار)اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے نائب قاصد سمیت رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔محمد الیاس نے محمد شہباز حسین شاہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو اطلاع دی کہ عنایت اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے نام کی درستگی کے لیے دس ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن ضلع بھکر کو ریڈ کرنے کا حکم دیا، عابد حسین، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن ضلع بھکر نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ منکیرہ ندیم رحمت کی نگرانی میں ریڈ کیا اور دوران ریڈ ملزمان عنایت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور مختار حسین، نائب قاصد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا۔