کرپشن الزامات: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اجلاس، 2 افسروں میںہاتھا پائی
کراچی (نیٹ نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں اجلاس کے دوران سینئرافسر لڑ پڑے،کرپشن کے الزامات پر ایک دوسرے سے ہاتھا پائی ، دیگرافسروں کی بیچ بچائو کرانے کی کوشش پر معاملہ ٹھنڈا ہوا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں سینئر افسروں مشتاق سومرو اور سرتاج ملکانی میں ہاتھا پائی ہوتی رہی۔ ڈی جی ایس بی سی اے ظفر احسان افسروں کے اجلاس کی سربراہی کر رہے تھ، کہ اعلی افسروں نے پہلے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے اور بعد ازاں ہاتھا پائی شروع کر دی۔