کلبھوشن یادیو کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد سرحد پر بھارت کی طرف سے فوجی نقل حرکت شروع
خیرپو رٹامیوالی (نامہ نگار) عالمی عدالت کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد پاک بھارت سرحد پر بھارت کی طرف سے فوجی نقل حرکت شروع ہو گئی۔ پاکستان آرمی کے جٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے چولستان میں گشت شروع کر دیا ہے تاکہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے ۔