جماعت اسلامی کے عوامی مارچ کی تیاریاں آخری مر حلے میں داخل
اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج لیاقت باغ میں ہو نے والے عوامی مارچ کی تیاریاں آخری مر حلے میں داخل ہو گئی ہیں، بڑے پیمانے پر ابلاغ کے لیے ضلع بھر میں سینکڑوں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بل گھروں ،محلوں ،مارکیٹوں اور مساجد کے باہر تقسیم کیے جا رہے ہیں ،اسلام آباد کے چھ تنظیمی زونوں میں کیمپس بھی لگا ئے گئے ہیں جہاں سے شہر یوں کو مارچ میں شر کت کی دعوت بھی دی جا رہی ہے ،عوامی مارچ کے سوشل میڈیا تویٹر اور فیس بک پر بھی مہم کو لانچ کی گئی ہے ،مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے اسلام آباد کی تمام یو نین کونسلوں میں رابطہ عوام مہم زور وشور سے جاری ہے،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر کارکنان کے ہمراہ گلی محلوں اور مار کیٹوں میںشہر یوں سے ملاقاتیں کر کے انھیں عوامی مارچ میں شر کت کی دعوت دے رہے ہیں ۔