حکومت دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھے،شجاعت بخاری
اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہیدان دین وطن کا خون نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا سوالی ہے ،افواج پاکستان کے سپوتوں اورپرامن شہریوں کو خون میں نہلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کر سکتی ، جمہوریت پرشب خون مارنے والے ڈکٹیٹروںاورانکی پیداوارحکمرانوں ، سیاستدانوں نے قوم و ملک کودہشتگردی کے تحائف اورگوناگوں مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا ، آپریشن ردا لفساد کو کامیاب بنانے کیلئے کالعدم جماعتوں کی سرکوبی لازمی ہے، حکومت بلوچستان میں دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے نقصانات کی تلافی ، مجرموںکو عبرتناک سزا دے۔ان خیالات کاانہوں نے جمعرات کوٹی این ایف جے بلوچستان کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔