دو مسلح ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل ، چار ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے
راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ سول لائن کو وجاہت حسین نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے انڈر پاس پر دو مسلح ڈاکوئوں نے مجھے روک کر125 موٹر سائیکل ، بٹوہ جس میں چار ہزار روپے ، اے ٹی ایم کارڈ تھے چھین کر لے گئے تھانہ پیرودھائی کو سید جابر حسین نے بتایا کہ خیابان سیکٹر فور میں میریGLI کرولا کار نمبرLD - 742 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو بابر ظفر لودھی نے بتایا کہ سکیم تھری سے میری کرولا کار نمبرLEB - 7129 چوری ہوگئی تھانہ نصیر آباد کو عبدالجلیل نے بتایا کہ گلشن اقبال میں میرا کیری ڈبہ نمبرAPF - 018 چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو محمد فاضل نے بتایا کہ سکستھ روڈ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIO - 8885 چوری ہوگیا تھانہ پیرودھائی کو طاہر فیاض نے بتایا کہ بنگش کالونی میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIO - 7358 چوری ہوگیاتھانہ لوہی بھیر کو محمد اکرم نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کے سگنلز سے بیٹریاں چوری ہوگئیںتھانہ گولڑہ کو حامد شاہ نے بتایا کہ سیکٹر ای الیون فور میں میری ٹویوٹا ڈبل کیبن بدون نمبر چوری ہوگئی تھانہ سبزی منڈی کو ناظم نزیر نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین ون میں میرے گھر کے باہر سے کرولا کار نمبرLEA - 8396 چوری ہوگئی تھانہ کورال کو محمد یوسف نے بتایا کہ محمدی ٹائون میں میرے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیتی بجلی ، باتھ روم فٹنگ سمیت دیگر سامان چوری ہوگئے تھانہ کوہسار کو واپڈا افسران نے گیارہ مقدمات درج کراتے ہوئے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنل کی بیٹریاں ، سولر سسٹم ، فائونڈیشن اور پینل چوری ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کو فاروق اعظم نے بتایا کہ سیکٹر جی ایٹ تھری میں پمس ہسپتال کی پارکنگ سے میری سوزوکی بولان نمبرAGC - 742 چوری ہوگئی ۔