ڈاکٹر طارق سلیم نے عوامی مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے گزشتہ روزراولپنڈی کا دورہ کیا اور آج 19 جولائی کو راولپنڈی میں مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ہونے والے عوامی مارچ تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے لیاقت باغ ٗ لیاقت روڈ اور فوارہ چوک کا موقع پر جا کر معائنہ کیا ۔ جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی اقبال خان ٗڈپٹی سیکرٹری محمدعثمان آکاش اور رضا احمد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی اور ضلعی جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد نے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹرطارق سلیم نے عوامی مارچ کی تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔