جموں کشمیر کا تنازعہ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فخر امام
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )پارلیمانی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کا تنازعہ پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی حکومت اور پارلیمنٹ کا دوٹوک موقف ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ وہ گذشتہ روز انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے موقع پر منعقدہ گول میز ڈسکشن کی صدارت کر رہے تھے۔