اوپن یونیورسٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تعلیمی پروگرامز اپ گریڈکررہی ہے
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بیرون ملک)مشرق وسطیٰ کے ممالک(میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی پروگرامز اور سہولتوں کو اپ گریڈکررہی ہے ٗ یونیورسٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔سمسٹرخزاں 2019ء کے مختلف تعلیمی پروگرامزکے داخلے جاری ہیں ٗ سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان ٗ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانی4۔ستمبر تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔