ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آزاد کشمیر سے چیک اپ کرانے کیلئے آنے والا معمر شخص اغواء
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آزاد کشمیر سے چیک اپ کرانے کیلئے آنے والا معمر شخص اغواء کرلیا گیا پولیس کو محمد نعیم نے بتایا کہ میرے والد عبدالہادی ہجیرہ پونچھ آزاد کشمیر سے راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چیک اپ کیلئے آئے اور کہا کہ وہ شام کو واپس آجائیں گے لیکن انہیں اغواء کرلیا گیا۔