گورنمنٹ مزنگ ہسپتال میں تین روزہ ہیپاٹائٹس کیمپ کا افتتاح
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گورنمنٹ مزنگ ہسپتال میں تین روزہ ہیپاٹائٹس بی اورسی کے مفت کیمپ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، لیب پی کے کے نمائندگان اورسکریننگ کروانے آئے اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ہیپاٹائٹس بی اور سی فری سکریننگ کیمپ کادورہ کرکے سکریننگ کیلئے آئے ہوئے افراد کوکیمپس کی افادیت بتائی۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فری سکریننگ کیمپ کے افتتاح کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دس فیصدافرادمیں ہیپاٹائٹس کامرض پایا جارہاہے۔ ہیپاٹائٹس کے مرض پرقابوپاناانتہائی ضروری ہوچکاہے۔ حکومت ماں اوربچے کی صحت کومحفوظ بنانے کے حوالہ سے مؤثراقدامات اٹھارہی ہے۔ ہیپاٹائٹس ناقص سرنج اورحجام کے ناقص اوزار وغیرہ کے استعمال سے پھیلتاہے۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پورے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کومفت ادویات اورمکمل علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہاہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے 131 ارب کے ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑ دیئے۔