اپوزیشن کے خلاف ریاستی مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے:پیراعجازہاشمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدرمتحدہ مجلس پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف ریاستی مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔ حتیٰ کہ پولیس اور نیب کے بعد اب عدلیہ کو بھی متنازع بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔حکمرانوں کے ہاتھوں غیر جانبدارادارے متنازع ہوتے جارہے ہیں۔ ہمارا سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ ہے کہ اداروں کی قسمت سے نہ کھیلیں۔ وہ اب قوم کے درد کا رونا رونے کی بجائے، عام آدمی کو پہنچنے والے درد کا خیال رکھیں۔