مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کومبارک، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم قانون کی حکمرانی یقینی بناکر قوم سے کیا وعدہ نبھا رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قانون پر عمل داری رنگ دکھا رہی ہے، چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آپہنچا ہے،معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کومبارک، لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا مال واپس ہو رہا ہے،فردوس عاشق اعوان نے مز ید کہا کہ لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری ہے، شاہی خاندان کے گھر،اہل خانہ کے نام پرجائیداد ضبطی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں، وزیراعظم قانون کی حکمرانی یقینی بنا کر قوم سے کیا وعدہ نبھا رہے ہیں۔