پہلے کہہ دیا تھا کہ عباسی ایل این جی کیس میں گرفتار ہو جائیگا،شیخ رشید
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شاہدخاقان عباسی ایل این جی کیس میں گرفتار ہو جائے گا،آئندہ نوے سے سو دن اہم ہیں ،جو جتنا چیخے سمجھ لو اس کی باری ہے ،انکو ایک ہی تکلیف ہے کہ عمران خان این آر او دے اور عمران خان نے ایسا کبھی نہیں ہونے دینا، نالہ لئی پر اچھی پارٹیاں آگئی ہیں اور لئی پر ریلوے ٹریک بھی بچھے گا ،بھارت کو دنیا بھر نے دہشت گرد سٹیٹ ثابت کیا ہے ،کل ہم 36 ویں ٹرین کا افتتاح کریں گے ،حافظ سعید بے گناہ ہیں وہ ایف اے ٹی ایف کی بھینت چڑھ گئے ۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس بھی کوفناک ہو چکا ہے اور خاقان عباسی نہیں چاہتے تھے کہ مریم نواز ویڈیو ویڈیو کھیلے ، آصف زرداری اور شریف فیملی کی سیاست ختم ہو چکی ہے،،مولانا فضل الرحمن پہلے بھی سڑکوں پر آرہے تھے اب بھی دیکھ لیتے ہیں،کلبھوشن کے کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قریشی صاحب نے کیس اچھا لڑا ہے ، شیخ رشید نے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران اور ٹرمپ کی ملاقات میں ٹرمپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہو گا اور افغانستان سے تعلقات پر بھی بات ہو گی ،انہوں نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر کہا کہ یہ بلین روپے کا کیس ہے اس کیس میں مبین صولت اور عابد سعید وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں ،مفتاح بھی اس میں شامل ہیں ،منی لانڈرنگ کیس میں انہون نے ایک باعزت شخص کی گرفتاری کی بھی پیشن گوئی کی ہے ،شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز کو بچانے میں ناکام ہو چکے ہیں ،اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کی حکومت جانے کی باتوں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی یہی باتیں کیا کرتے تھے ۔