تمام سکیورٹی اورریاستی اداروں کے ساتھ ملکر شفاف اورغیرجانبدارانتخابات کے لئے پرامن ماحول کوممکن بنائیں گے: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹرراولپنڈی کا دورہ کیا۔آرمی چیف کوغیرجانبداراورشفاف انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کے تعاون پربریفنگ دی گئی ۔اس موقع پرآرمی چیف نے پاک فوج کواپنے مینڈیٹ اورالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن کوہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام سکیورٹی اورریاستی اداروں کے ساتھ ملکر شفاف اورغیرجانبدارانتخابات کے لئے پرامن ماحول کوممکن بنائیں گے۔