سیف سٹیز اتھارٹی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے گئے ہیں کہ شہر میں جلد الیکٹرانک چالان جاری کیے جائیں گے اور چند دنوں میں نئی نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی جبکہپرانی پلیٹس قابل استعمال رہیں گی۔اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز وٹیکسیشن بابر شفیع ،ڈی جی ایکسائزمسعود الحق بھی شریک ہوئے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے اتھارٹی کے الیکٹرانک چالان کے نظام بارے بریفنگ دی۔ اکبر ناصر خان نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی ٹیم ہر ماہ شہر میں ٹریفک قوانین کی لاکھوں خلاف ورزیاں ریکارڈ کر رہی ہے اور سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت شہر میں جعلی نمبر پلیٹ کی حامل اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل زوروشور سے جاری ہے، شہر میں سب سے زیادہ ٹریفک سگنل اور سپیڈ لِمٹس قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
سیکرٹری ایکسائزبابر شفیع نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کا الیکٹرانک ٹکٹنگ سینٹر اور ٹریفک ٹیم عمدہ کام کر رہی ہے۔
سیکرٹری ایکسائز پنجاب کا کہنا تھا کہ جدید نمبر پلیٹس کے اجراء سے جرائم میں کمی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ہو گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38