پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ایک ہی ہے‘کوئی یوٹرن نہیں لیا پیپلز پارٹی اپنے منشور پر چلتی ہے:بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں نظریاتی بحران کو ختم کرے گی‘ پیپلز پارٹی اور عوام کا رشتہ ختم کرنے کی سازشیں کی گئیں‘ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ایک ہی ہے‘ کوئی یوٹرن نہیں لیا پیپلز پارٹی اپنے منشور پر چلتی ہے‘ یہ میرا پہلا الیکشن ہے اور عوام کو ساتھ دینا ہوگا‘ پیپلز پارٹی آج بھی اداروں اور نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ جمعرات کو بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام نے بھرپور استقبال کیا۔ دو جماعتوں نے پنجاب کو ذاتی نظریے کے لئے استعمال کیا پنجاب کو دو ناموں نے یرغمال بنائے رکھا پیپلز پارٹی پنجاب میں نظریاتی بحران کو ختم کرے گی پنجاب کے عوام ایک نظریاتی پارٹی کے انتظار میں ہیں۔کوئی یوٹرن نہیں لیا پیپلز پارٹی اپنے منشور پر چلتی ہے۔ عوام سے رشتہ ختم کرنے کی سازش کے تحت محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا پیپلز پارٹی اور عوام کا رشتہ ختم کرنے کی سازشیں کی گئیں۔ پیپلز پارٹی نظریاتی اور وفاقی پارٹی ہے۔ عوام مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔ عوام گالم گلوچ نہیں بلکہ مسائل حل کرنے کی سیاست چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ایک ہی ہے ایک اور یوٹرن میں شاہ محمود قریشی موجود تھے جب ہم میثاق جمہوریت بنا رہے تھے صحیح اور اچھی جمہوریت میں ایسی چیزیں نہیں ہوتی ہیں۔ یہ میرا پہلا الیکشن ہے اور عوام کو ساتھ دینا ہوگا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ لڑتی رہی ہے اور ہم لڑتے رہیں گے۔ ہم نے پارلیمنٹ میں جا کر آئین اور نظام کو مضبوط بنانا ہے جو پیپلز پارٹی کے پاکستان بچانے کے منشور پر ساتھ دے سکتے ہیں ان سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی آج بھی اداروں اور نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ اگر کارکنوں کے خلاف کوئی موقف لیا گیا تو ہم نے اس کے خلاف ہی بات کی ہے میں اپنے نمائندوں کا ساتھ چاہتا ہوں اور پارلیمان میں لے جا کر عوامی مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔