کراچی کے علاقے قائدآباد میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ قائد آباد میں داد چورنگی کے قریب پیش آیا جس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن رحمت علی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے کی جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جبکہ فائرنگ کے مقام سے ایک ایس ایم جی اور 2 میگزین برآمد کرلیے گئے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024