کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے،شہری جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آآر نے سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کیلئے تھریٹ الرٹس کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈا پر نظر رکھیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آآصف غفور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کو خطرات سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں، جنہیں انٹرسروسزپبلک ریلیشنز سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ جبکہ آئی ایس پی آرنے کسی شہر کو خطرے سے متعلق کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں۔ تصدیق شدہ خبر کیلے آئی ایس پی آر کے آفیشل ویب سائیٹ وزٹ کی جاسکتی ہے ،اآئی ایس پی اآر کے مطابق اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں، مستقبل میں آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔