لاہور ائرپورٹ پر 11 پروازیں منسوخ، 9 تاخیر کا شکار
لاہور(خبر نگار)طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث گزشتہ روز بھی11 پروازیں منسوخ اور9 تاخیرکا شکار ہوئیں۔ پی آئی اے کی پرواز 759 ، ائیر بلیو کی پرواز 412، 417 ، شاہین ائیر لائن کی پرواز 441 ، 718 ، 777 ،ائیر بلیو کی پرواز 471 ، پی آئی اے کی پرواز 312 ، 303 ، 1656 ، 656 ،657 منسوخ ہوئیں جبکہ پی آئی اے کی پرواز 203 652 ، سعودی ائر لائن کی پرواز 734 پی آئی اے کی پرواز 734 ` 651 تاخیر کا شکار ہوئیں۔