فیروز والہ، ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تین دوست شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال لایا گیا جہاں پر نوجوان سفیان نامی دم توڑ گیا جبکہ امین اس کا ساتھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں رکشہ الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے بتی چوک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والے شہری عبدالقیوم کو روند ڈالا جسے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا جی ٹی روڈ پر سواریوں سے بھرا ہوا موٹر رکشہ الٹنے سے رکشہ ڈرائیور الیاس سمیت چار افراد رضیہ بی بی، ریاض اور افتخار زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔