گھریلو جھگڑے پر سرالیوں نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) موڑ باگڑیاں چوک لاہور میں گھریلو جھگڑوں پر سسرالیوں نے 29 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ نائلہ نامی خاتون خاوند سے ناراض ہو کر بہاولپور سے لاہور والدین کے گھر آئی تھی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ورثاء نے گرین ٹائون تھانہ میں درخواست جمع کرا دی۔