گرانفروشوں پر 38 افراد گرفتار
لاہور(خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 667 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر 19 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ27,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،26افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر38افراد کو گرفتار کروایا گیا۔