26 جولائی کو متوالے انتخابی فتح کا جشن منائیں گے، سید منور رضا
کراچی( اسٹا ف رپورٹر) مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ 26 جولائی کو متوالے مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں تاریخی فتح کا جشن منائیں گے 25 جولائی کی رات ملک بھر کے بیلٹ بکسوں سے شیر کی پرچیاں نکلیں گی مخالفین کی شکست مقدر بن چکی ہے اور وہ عوام کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ نواز حکومت نے کراچی کا امن بحال کیا، لوگ بلاخوف و خطر کاروبار کررہے ہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں کراچی کے عوام شہر کو امن کا گہوارہ بنانے والی نواز لیگ کو ہی ووٹ دیں گے اس موقع پر سید منور رضا نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی سے ہی ملک میں استحکام، خوشحالی، اور ترقی آئے گی آنے والا کل مسلم لیگ ن کا انتخابات میں کامیاب ہوکر اپنے قائد میاں نواز شریف کو پارلیمنٹ کے ذریعے جیل کی سلاخوں سے باہر نکالیں گے۔