بڑھتی بے روزگاری.... بڑھتا ڈپریشن
مکرمی! دنیا میں بڑھتے معاشی بحران کے پیش نظر ہر طرف لوگ پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں معاشی بحران کی وجہ سے مہنگائی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لوگ بنیادی ضروریات زندگی حاصل کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کی عوام ان مسائل کا کچھ زیادہ ہی شکار ہے۔ ہمارے ملک کی عوام ایک مسئلے سے ابھی نکلنے کی تگ و دو میں ہوتے ہیں کہ ان پر نئے مسائل کا پہاڑ توڑ دیا جاتا ہے ان مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے جس کے ہاتھوں ہمارا ملک اور عوام بری طرح پٹ رہے ہیں۔ بے روزگاری اور اس جیسے مسائل نے لوگوں کو ڈپریشن اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنا دیا ہے۔ ان حالات میں محض اللہ کا سہارا ہی انہیں زندگی گزارنے کی ہمت دیتا ہے اس مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہئے ۔ (علینہ بانو لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی)