ہائیر ایجوکیشن کی مشکلات
مکرمی! ہائیر ایجوکیشن سے مراد سکول اور کالج کے بعد کی تعلیم ہے جس کے حصول کیلئے یونیورسٹیاں ہر سال ہزاروں طلباءکو داخلے فراہم کرتی ہے مگر پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے ملک کا تعلیمی المیہ کم ہونے کے بجائے بڑھتا جا رہا ہے اور ہمارے لئے ایک سچ بن چکا ہے کہ ہم تعلیمی لحاظ سے بہتر ہونے کے باوجود بھی دنیا میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ آج پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اپنے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ تعلیم کے فروغ پر خرچ کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں اس سیکٹر کو نا صرف شدت سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ تقریباً پاکستان کی تمام ٹاپ یونیورسٹیز فڈز کی کمی اور ملازمین کی تنخواہوں جیسے مسائل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں تعلیمی میدان میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ (فصیحہ زہرہ۔ لاہور)