دھرمپورہ کی غلیظ گندی نالیاں
مکرمی! دھرمپورہ گلستان کالونی اوراس سے ملحق آبادیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے اور گندگی کے ڈھیر اور گٹروں کا گندا پانی آپ کے استقبال کے لئے ہر گلی میں پایا جاتا ہے۔ پھر عین چوک میں نامکمل ڈسپوزل پمپ اور اس کی جابجا کھدائی میں نہ صرف ٹرک کاریں پھنسی ہوتی ہیں بلکہ معصوم بچوں، مردوں، عورتوں کو یہ گڑھے ان کی ٹانگیں ٹوٹنے اور دوسری چوٹوں کے لئے استقبال کر رہے ہیں گندگی کی وجہ سے مکھیاں، کوکروچ اور دوسرے خطرناک کیڑے آزادانہ پھرتے ہیں۔ بیماریاں پھوٹ رہی ہیں، لاہور کے سیاستدان ان چیزوں کی طرف توجہ دینے کی بجائے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انہیں اس طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں۔ چوک گلستان کالونی کے ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر ایک عرصے سے جلا ہوا ہے جس سے علاقے کے مکینوں کو پانی بھی نہیں میسر آ رہا۔(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)