چین میں خواتین کے لئے مخصوص ٹرین سروس کا آغاز
بیجنگ( نیٹ نیوز) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی میٹرو ریل نے خواتین کے لئے مخصوص ٹرین سروس شروع کر دی ہے۔ یہ ریل گاڑیاں پانچ دن صبح ساڑھے سات سے ساڑھے نو بجے تک اور شام پانچ بجے سے سات بجے تک چلیں گی۔ خواتین کے لئے مخصوص ٹر انسپورٹ کی سہولیات بہت سے مسلم ممالک میں فراہم کی جا رہی ہیں۔