آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی: اعجاز جنجوعہ
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار ضلعی صدارت اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ آزاد کشمیر ایکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ کشمیری عوام عمران خان کو اپنا مسیحا مانتے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس عوام بلے کے نشان پر مہر لگائیں گے اور تبدیلی کا آغاز کرینگے۔ ملتان میں بھی امیدوار کو بھرپور سپورٹ کی جائےگی۔ خاتون رہنما سعدیہ بھٹہ کو وومن ونگ پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی آفس میں سعدیہ بھٹہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر رہنما جاوید لغاری‘ فرخ زبیر شیخ‘ یوسف ڈمرا‘ نادر نواز خان‘ نسیم خان‘ ذہین کنول‘ بابر کھوکھر‘ یاسر بلوچ‘ فاطمہ اعجاز‘ سرفراز اویسی‘ چودھری افضل‘ سجاد علیزئی‘ سجاد شاہ‘ محسن جنجوعہ‘ محمد عاطف‘ باسط خان‘ جواد امین قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔ سینئر رہنما جاوید لغاری‘ فرخ زبیر شیخ‘ یوسف ڈمرا اور جواد امین قریشی اور سعدیہ بھٹہ نے بھی خطاب کیا۔