سعودی عرب کے معروف اور تاریخی شہر طائف میں حب الوطنی کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ پاک کشمیر الیون کے زیر اہتمام طائف کے وسیع گراﺅنڈ سوق سندھی میں منعقد کرایا گیا۔ ٹورنامنٹ میں طائف کے علاوہ مکہ مکرمہ بنی سعد، حویہ اور دیگر شہروں سے بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں پنجاب الیون نے فرینڈ الیون کو 41 رنز سے شکست دی۔ جبکہ سوات الیون نے پاک کشمیر کو 54 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اِس طرح گزشتہ روز پنجاب الیون اور سوات الیون کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔ جو سوات الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 156 رنز بنائے جبکہ جواب میں پنجاب الیون کی پوری ٹیم 70 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ اِسی طرح حب الوطنی کپ سوات الیون کے حصے میں آیا۔ اختتامی تقریب میں ڈی ایچ ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ عبدالمحسن، پاکستان ویلفیئر کے نائب چیئرمین غلام مصطفٰی عامر، راجہ شباب سبحانی، ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری حافظ ذاکر جذبی، حبیب الرحمن عباسی، مقصود اقبال بیگ نے شرکت کی۔ کامیاب ٹیم کو کپ کے ساتھ ساتھ النور ریسٹورنٹ کے شباب سبحانی عبدالمجید نے سات سو ریال، جبکہ غلام مصطفٰی عامر اور مقصود اقبال بیگ نے فاتح ٹیم کو پانچ سو ریال، انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب سے غلام مصطفٰی عامر اور قاری ذاکر جذبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے ٹورنامنٹ ہونے چاہئیں۔تمام پاکستانی بھائیوں کو پاکستانی پرچم اٹھائے، سبز شرٹس پہنے ہوئے دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ہم پاکستان کے کسی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ اِسی طرح کے کھیلوں سے انسان جسمانی طور پر فٹ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر آپ یہاں کے قانون کو بھی مدِنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ امن اور سکون کا مظاہرہ کیا کریں۔ مقررین نے کہا کہ جب بھی آپ ہمیں آواز دیں گے ہم حاضر ہو جائیں گے۔ غلام مصطفٰی عامر نے کہا کہ جب بھی کسی پاکستانی بھائی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو۔ ہمیں آگاہ کریں۔ ہم ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ فائنل میچ میں سوات الیون کے اعجاز نے 57 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں کاشف نے چار وکٹیں حاصل ہیں۔ انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ فاتح ٹیم میں کیپٹن کاشف کے علاوہ احسان، اعجاز احمد، تنویر، عمر خان، ارسلان، ہدایت احمد، نوید احمد، محسن احمد اور راجہ خورشید احمد شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں ننھی بچیوں علینہ شباب، عرفہ مجید، عفان مجید نے لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری پیش کی۔ جبکہ علی شباب قومی ترانہ پیش کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38