میرا نے ناہید اختر کے گانے ”دل میں کانٹا سا چبھ گیا“ پر رقص کی ریہرسل کی
میرا نے ناہید اختر کے گانے ”دل میں کانٹا سا چبھ گیا“ پر رقص کی ریہرسل کی
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے گذشتہ روز پی ٹی وی کے عید شو کی ریہرسل میں حصہ لیا۔ انہوں نے 45 منٹ تک گلوکارہ ناہید اختر کے مقبول گانے ”دل میں کانٹا سا چبھ گیا“ پر رقص کی ریہرسل کی۔ اس گانے کے کوریوگرافر نگاہ حسین تھے۔ شو کے پروڈیوسر محسن جعفر ہیں۔ اس شو کی ریکارڈنگ آج مقامی ہوٹل میں ہو گی۔