مفتی تقی عثمانی کی قرآنی سورتوں کے انگریزی ترجمے کی سی ڈی ریلیز
کراچی( خصوصی رپورٹر) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مفتی محمد تقی عثمانی کی پہلی مرتبہ قرآن کی سورتوں کے انگریزی ترجمے پر مبنی سی ڈی ریلیز کردی گئی ۔ سعودی قاری شیخ عبدالولی ال ارکانی کی قرا¿ت کی ہوئی تلاوت پر مبنی سی ڈی پہلی مرتبہ پاکستان میں پیش کی گئی ہے۔ انگریزی ترجمے میں مفتی تقی عثمانی کے اس ترجمے کو کراچی کے نوجوان سعد ممتاز احمد کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے سعد ممتاز احمد نے نوائے وقت کو بتایا کہ انہوں نے ہر سورہ سے پہلے اس کی وجہ نزول اور اس کی تعارف کو پیش کیا ہے۔ اس طرح پہلی مرتبہ مفتی تقی عثمانی کے آسان او ر سادہ انگریزی زبان میں ترجمہ سامنے آیا ہے ورنہ اس سے قبل ما رمیڈ و پلٹال کے انگریزی ترجمے ہوا کرتے تھے سعد ممتاز احمد نے کہا کہ مزید سورتوں کا انگریزی ترجمہ کیاجارہا ہے۔ مذکورہ سی ڈی میں سورہ الفاتحہ ، سورہ المریم او رسورہ الحجر شامل ہیں سعد ممتاز نے کہاکہ قرآن پاک کاانگریزی میں یہ آسان او رسلیس ترجمہ ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان میںنئی نسل میں انگریزی زبان خاصی بولی جاتی ہے۔ اس وجہ سے قرآن کو سمجھانے میں یہ انتہائی سادہ اور سلیل ترجمہ مددگار ثابت ہوگا سعود نے بتایا کہ انہو ں نے یہ کام اپنے والد کی ہدایت پر کہا ہے کہ ان کی کامیابیوں میں ان کی والدہ اور والد کی دعائیں شامل ہیں ساﺅنڈ ماسٹرز نے سی ڈی کو ریلیز کیا ہے۔