باجوڑ: بارودی سرنگ دھماکہ‘ 3 شہری جاں بحق‘ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سرچ آپریشن
باجوڑ (بی بی سی + اے ایف پی + نوائے وقت رپورٹ) باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایف سی کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ امانتاً چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے حملہ کیا تھا۔ تین اہلکار زخمی بھی ہو گئے تھے۔ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ علاوہ ازیں باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکے میں 3 شہری جاں بحق‘ جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔