چین میں بجلی کی تاروں پر گرنے والی خاتون کو زندہ بچا لیا گیا
چین میں بجلی کی تاروں پر گرنے والی خاتون کو زندہ بچا لیا گیا
بیجنگ (اے پی پی) چین میں بجلی کی تاروں پر گرنے والی خاتون کو زندہ بچا لیا گیا۔ مقامی ریسکیو حکام نے میڈیا کو بتایا کہ چین کے صوبے زی جیانگ میں ایک خاتون بلڈنگ کی تیسری منزل سے حادثاتی طور پر نیچے گری اور بجلی کی تاروں میں پھنس گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار15منٹ میں موقع پر پہنچے اور خاتون کو بچا لیا۔تاروں میں پھنسی خاتون کو رسی کی مدد سے بحفاظت بچا لیا۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
چین/بچا لیا