سنوڈن کے معاملے پر روس اور امریکہ تعلقات میں سرد مہری پیدا ہو گئی
سنوڈن کے معاملے پر روس اور امریکہ تعلقات میں سرد مہری پیدا ہو گئی
وا شنگٹن(آن لائن )جاسوسی کے امریکی پروگرام کے نئے پہلو سامنے آنے کے بعد سنوڈن کے معاملے پر روس اور امریکی تعلقات میں سرد مہری آ رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق امریکہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون گفتگو کی خفیہ نگرانی کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ شہری حقوق کی تنظیموں نے قومی سلامتی کے امریکی ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ جبکہ جرمن روزنامے بلڈ کے مطابق جاسوسی کے امریکی پروگرام پرزم ٹو افغانستان کے لیے ہی تھا اور یہ ’ JWICS‘ نامی انتہائی خفیہ کمپیوٹر نیٹ ورک کے ذریعے چلتا تھا۔ اس پروگرام تک صرف امریکی خفیہ ادارے کے اہلکاروں اور وزارتی سطح کے اعلی امریکی عہدیداروں کو رسائی حاصل تھی۔ اسی طرح اےساف دستوں کے لیے بھی ایک خفیہ پروگرام تھا، جس پر موجود مواد نیٹو مشن میں شامل تمام ممالک کی دسترس میں تھا۔
سرد مہری