امریکہ، پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے معاونت جاری رکھے گا: الزبتھ لٹل ووڈ
امریکہ، پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے معاونت جاری رکھے گا: الزبتھ لٹل ووڈ
کراچی (اے پی پی) امریکہ کے اوورسیز پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی صدر ایلیزابیتھ لٹل ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی قیادت کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور امریکہ، پاکستان میں معاشی استحکام کے لئے معاونت جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ خطے میں پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، عوامی مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
الزبتھ لٹل ووڈ