بجلی اور گیس چوروں کے خلاف حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں: شہباز کھوکھر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شہباز کھوکھر وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے بجلی چوروں اور گیس چوروں کے خلاف سخت اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر ناسور ہیں حکومت ان کے خلاف بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے۔ انہوں نے کہا شریف برادران کی حکومت پوری قوت سے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔