95 ویں سالگرہ، عالمی یوم منڈیلا منایا گیا، ابو کی حالت بہتر ہو رہی ہے:بیٹی
جوہانسبرگ + نیویارک (این این آئی+نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ کے علیل سابق صدر نیلسن منڈیلا کے اہلخانہ نے ان کی 95ویں سالگرہ ہسپتال میں منائی۔ اقوام متحدہ میں بھی ایک تقریب ہوئی شرکانے خراج تحسین پیش کیا۔ ادھر پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیلسن منڈیلا ڈے منایا گیا۔ ادھر مینڈیلا کی سب سے چھوٹی بیٹی نے بتایا کہ انکے والد اب ان سے رابطہ کر پارہے ہیں اور ٹی وی بھی دیکھ لیتے ہیں۔زنڈیزی نے بتایا کہ منڈیلا کی حالت میں غیر معمولی بہتری آرہی ہے اور جب وہ ان سے ملی تھیں تو وہ ہیڈ فونز کے ذریعے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مینڈیلا آنکھوں کے اشارے سے بات کر لیتے ہیں اور کبھی کبھار ہاتھ بھی اٹھا لیتے ہیں جیسے کسی سے ہاتھ ملایا جاتا ہے۔