گیلانی کی مبینہ رشتہ دار کے تشدد سے جاں بحق ملازم کا والد اغواء
مظفرگڑھ (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی مبینہ رشتہ دار کے تشدد سے مبینہ طور پر جاںبحق ہونیوالے ملازم جمیل کے والد کو اغواءکرلیا گیا ، حنا گیلانی کے شوہر فہیم شاہ اور سابق رکن قومی اسمبلی احمد عالم انور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ حنا گیلانی کے مبینہ تشدد سے جاںبحق ہونیوالے ملازم جمیل کے والد کو اغواءکرلیا گیا جو مبینہ قتل کیس کا مدعی تھا ۔ جمیل کے لواحقین کی درخواست پر پولیس نے حنا گیلانی کے شوہر اور صوبائی وزیراوقاف ہارون کے کزن فہیم شاہ اور سابق رکن قومی اسمبلی احمد عالم انور سمیت 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ حنا کے شوہر کو گرفتار بھی کرلیا ۔