سٹاک مارکیٹیں تیز‘ 100 انڈیکس نے 2 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کر لیں‘ مجموعی سرمایہ کاری 56 کھرب سے متجاوز
کراچی / لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 23000 اور 23100 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کر لیں، کے ایس ای 100 انڈیکس 120.25 پوائنٹس کے اضافہ سے 23114.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 100انڈیکس 23000 اور 23100 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 120.25 پوائنٹس کے اضافہ سے 23114.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 81,21 پوائنٹس کے اضافہ سے 18070.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 95.95 پوائنٹس کی تیزی رہی ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 215 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 104 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 55 کھرب 96 ارب 18 کروڑ 36 لاکھ 49 ہزار 373 روپے سے بڑھ کر 56 کھرب 29 ارب 79 کروڑ 48 لاکھ 42 ہزار 69 روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 76 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 40 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 68 لاکھ 44 ہزار 285 حصص کا کاروبار ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر95کمپنیوں کا کاروبارہوا۔30کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ50کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس24.16پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ4960.78پربندہوا۔