وزارت ریلوے کا محمد علی راجپر کیخلاف تحقیقات پر عدم اعتماد
ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق ڈی ایس ریلوے محمد علی راجپر کیخلاف ہیڈ کوارٹر لاہور سے آنے والی انکوائری کمیٹی گزشتہ روز واپس لاہور روانہ ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت ریلوے نے انکوائری کمیٹی پر عدم اعتاد کا اظہار کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی ہونگے۔