پنجاب پراونشل بنک نے فصل خریف کیلئے ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کے قرضے جاری کر دیئے
لاہور ( کامرس رپورٹر ) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ فصل خریف 2013ءکیلئے 16 جولائی 2013ءتک کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعہ چھوٹے کاشتکاروں میں ایک ارب 45 کروڑ 98 لاکھ 61 ہزار 984 روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے تاکہ وہ اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر عامر احمد نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فصل کیلئے 31 جولائی 2013ءتک جاری کررہا ہے واضح رہے کہ بینک فصل خریف 2013ءکیلئے قرضہ جات کے اجراءکے ساتھ ساتھ فصل ربیع 2012-13ءکی وصولی بھی کر رہا ہے۔ بینک نے 16 جولائی 2013ءتک ربیع 2012-13ءکی مد میں ایک ارب 50 کروڑ 99 لاکھ 33 ہزار 818 روپے کی وصولی کی ہے۔