پانیئر انڈسٹری کے نام پر مخصوص صنعتوں کو مراعات سے نوازنے کا سکینڈل
اسلام آباد (عترت جعفری) پانیئر انڈسٹری کے نام پر مخصوص صنعتوں کو ٹیکس ہالیڈے‘ کسٹمز فری درآمدات اور دوسری مراعات سے نوازنے کا سکینڈل سراٹھا رہا ہے اور ایک حالیہ معاملہ میں مسابقت کمشن نے وزارت صنعت سے وضاحت طلب کی ہے اور متعدد سوالات اٹھاتے ہوئے ان کا جواب طلب کیا ہے۔باخبر ذرائع نے یہ معاملہ اس وقت مسابقت کمشن کے نوٹس میں آیا جب ”پیکجنگ میٹریل“ کی تیاری کے شعبہ میں کام کرنے والے 4اداروں میں سے ایک ادارے کو ”پانیئر انڈسٹری“ قرار دیدیا گیا جس سے مذکورہ بالا ادارے کو غیر معمولی مراعات حاصل ہوگئیں۔ جس سے اس کے مدمقابل اداروں کو شکایت پیدا ہوئی۔”پانیئرز انڈسٹری“ کے نام پر مراعات اتنی دلکش ہیں کہ کراچی میں حال ہی میں نجی شعبے میں زیر تکمیل ایک سٹیل ملز بھی اس سے مستفید ہونے کےلئے کوشاں ہے۔