مرکنٹائل ایکسچینج میں 4 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 15335 لاٹ کے سودے 4 ارب 39 کروڑ 23 لاکھ 68 ہزار 2 سو 82 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چینی، پام آئل اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چاندی، سونا، کپاس کی قیمتوں میں کمی اور چاول کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 106.31 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.395 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1280.4 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 42330 روپے، ایک سولہ سونے کی قیمت 51186 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3777 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4360 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.93 روپے، ایک پاو¿نڈ کپاس کی قیمت 84.49 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3505 روپے پر بند ہوئی۔