شاہدرہ تاجر بورڈ کا اجلاس بڑھتی وارداتوں پر تشویش
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ تاجر بورڈ کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین میاں جلیل الرحمان عبیر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تاجروں کے ساتھ پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدرہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔