ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے کوکا کولا کو ممتاز ”گولڈ پانڈا“ ایوارڈ دیا گیا
لاہور (پ ر) ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر کوکاکولا کمپنی کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے ممتاز ”گولڈ پانڈا“ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ کوکا کولا کی تحفظ کی عالمی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔ یہ دنیا بھر میں تحفظ کی کوششوں کو تسلیم کرنے کا سب سے ممتاز ایوارڈ ہے جو فرد واحد اور کمپنیوں کی جانب سے دنیا کے قدرتی وسائل کو تحفظ فراہمی کے عالمی اداروں کی کاوشوں کو معاونت فراہم کرنے پر دیا جاتا ہے۔ کوکا کولا 2007ءسے ڈبلیو ڈبلیو ایف کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔